ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پھر ضبط ہوا 19.49لاکھ روپے مالیت کا سونا

منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پھر ضبط ہوا 19.49لاکھ روپے مالیت کا سونا

Sun, 17 Mar 2019 11:32:15    S.O. News Service

منگلورو17؍مارچ (ایس او نیوز) منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرسونا اسمگل کرنے کی کوشش کو کسٹمز افسران نے پھرایک بار ناکام کردیا ہے۔اسپائس جیٹ کے ذریعے دبئی سے منگلورو ایئر پورٹ پر پہنچنے والے ایک مسافر کی تلاشی کے دوران اس کے جسم کی اسکریننگ کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ اس نے اپنے مقعد میں سونا چھپارکھا ہے۔

کسٹم افسران کا کہنا ہے کہ سفوف کی شکل میں مقعد کے اندر پوشیدہ اس سونے کا وزن 632گرام تھااور اس کی مالیت کا اندازہ 19.49لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔دبئی سے آنے مسافروں کے مقعد سے اسمگلنگ کے مقصد سے چھپایا گیا سونا برآمد کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو ایک ہفتے کے دوران پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے 11مارچ کو بھی اسی طرح کی ایک کوشش کو ناکام کرتے ہوئے 15.92لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط کیا تھا۔
 


Share: